لاہور: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے ناموں کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے مابین طویل کشمکش کے بعد بالآخر اتفاق ہو گیا، ن لیگی رہنماوں رانا ثنا اور سینیٹر مشاہداللہ نے اپنے بیانات میں تنازع کے حل کو سراہا۔
ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کہتے ہیں دونوں جانب سے لچک کا مظاہرہ کیا گیا، اتفاق رائے سے جو فیصلہ ہو جائے وہی بہتر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے اپنے نام تبدیل نہ کرنے پر بضد تھی۔ جب ناموں میں تبدیلی کی تو چیزیں آسان ہوگئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلطان راجا نے ایک طویل عرصہ پنجاب میں ہمارے ساتھ کام کیا۔ راجا صاحب ایماندار، محنتی اور شائشہ شخصیت کے مالک ہیں۔ امید ہے نئے چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران ملکر آئندہ انتخابات کو شفاف بنائیں گے۔
سینیٹر مشاہداللہ کا کہنا تھا کہ اختلافی نوٹ کے بغیر ناموں پر اتفاق ہوا۔