سندھ میں سال نو کا پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

Last Updated On 22 January,2020 02:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں پولیو وائرس کی پھیلتی وباء نے ایک بار پھر سر اٹھا شروع کر دیا۔ سندھ میں بھی سال نو کا پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

محمکہ صحت سندھ کی لاکھ کوششوں کے بعد بھی پولیو وائرس اپنا کام دکھانے میں مصروف ہے، سال نو کے آغاز میں دیگر صوبوں کی طرح صوبہ سندھ میں بھی پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

ماہرین نے ٹنڈواللہ یار کی 7 ماہ کی بچی کومل ایاز میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے، مجموعی طور پر ملک بھر میں اب تک پولیو وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 126 تک جا پہنچی ہے جس کی روک تھام میں وفاقی و صوبائی دونوں حکومتیں مکمل طور پر ناکام دیکھائی دے رہی ہیں۔
 

Advertisement