پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو مزید کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے مطابق ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
بچوں کی عمریں 15 اور 22 ماہ ہیں۔ دو نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔ ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 82 تک پہنچ گئی ہے۔