وزیراعظم عمران خان نے انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغاز کردیا

Last Updated On 13 December,2019 06:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغاز کرتے ہوئے والدین کو تلقین کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پولیو ورکرز نے بہت قربانیاں دیں، دہشت گردوں نے انھیں شہید تک کیا۔ پولیو ورکرز ہمارے قومی ہیروز ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے ورکر آپ کی دہلیز تک نہ پہنچیں تو مائیں خود اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے لے کر جائیں۔ ہم سب کو پولیو کے خاتمہ کے لئے کام کرنا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر یہ بیماری پھیل گئیں تو اس سے ہمارے ملک کے لئے بہت مشکلیں بڑھ جائیں گی۔
 

Advertisement