کوئٹہ: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بار بار مسئلہ کشمیر کے ایشو پر بولنا پاکستان کی بہتر سفارتی تعلقات کا نتیجہ ہے۔
کوئٹہ ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر برفباری کے متاثرین کی داد رسی کے لئے آئی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے او بلوچستان کی ترقی کو ہمیشہ پاکستان کی ترقی سے جوڑتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں اور برفباری سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ وسائل کی عدم موجودگی پر این ڈی این اے کو متحرک کیا گیا۔ این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن تیز کیا۔ جن لوگوں کے گھر گرے ہیں اور تباہ کاریوں کے متاثرین کو امداد دی جائے گی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔ صدر ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان خود کو پیش کیا۔ بھارت نے جس جبری دہشت گردی سے کشمیری عوام کی آواز دبا رکھی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ان کی آواز بلند کی۔