لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے دو بار ملاقاتیں موخر ہونے کے بعد ناراض اراکین کو آج پھر ملاقات کے لئے بلا لیا، 20 رکنی ناراض اراکین کا وفد آج عثمان بزدار سے ملاقات کرے گا۔
پنجاب میں تحریک انصاف کے ناراض ارکان کے گروپ کی جمعرات اور جمعہ کے روز طے شدہ ملاقاتیں وزیر اعلی کی مصروفیات کے باعث نہ ہو سکیں، اب اس گروپ کو ایک بار پھر بلاوا آیا ہے۔
ناراض گروپ کے رکن غضنفر عباس چھینہ کا کہنا ہے ملاقات میں اپنے مطالبات پیش کئے جائیں گے، علاقے کے لئے ترقی فنڈز کی فراہمی، بیوروکریسی کی طرف سے عزت فراہمی کا مطالبہ دہرایا جائے گا۔