لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں نمبرداری نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ پینتالیس ہزار کے قریب نمبرداروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
45 ہزار کے قریب نمبرداروں کو اہم ذمہ داریاں ملیں گی۔ نمبرداری نظام کو فعال بنا کر سرکاری واجبات کی وصولی کو تیز کیا جائے گا۔ ناجائز تجاوزات اور سرکاری عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ بھی نمبرداری نظام کے ذمہ ہوگی۔
فصلوں کی گرداوری اور ضلع کے کلکٹر کے احکامات کی تعمیل نمبرداروں پر لازم ہوگی۔ حکام کی جانب سے جاری سمنوں میں نمبردار سرکاری حکام کی معاونت کریں گے۔