اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے اقدامات کو ڈرامہ اور عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان صاحب! عوام کو ریلیف اب صرف آپ کے رخصت ہونے سے ملے گا۔ اگر منافع خوروں، ذخیرہ اندازوں اور قبضہ مافیا سے پیچھا چھڑانا ہے تو سب سے پہلے آپ سے پیچھا چھڑانا پڑے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام آپ کی نالائق، نااہلی، جھوٹ اور کرپشن کی مزید متحمل نہیں ہوسکتی۔ عام آدمی کی زندگی مشکل بنانے میں آپ اور آپ کی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
ان کا کہنا تھا کہ سارے مافیا اور منافع خور آپ کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، ملک وقوم کی پہلے ان سے تو جان چھڑائیں۔ قبضہ مافیا، منافع اور ذخیرہ اندوز آپ کے اے ٹی ایم اور دوست ہیں، وہ تو آپ کا کچن چلاتے ہیں۔
لیگی ترجمان نے الزام عائد کیا کہ آٹا اور چینی مافیا نے آپ کے حکم پر ملک میں بحران پیدا کیا۔ عمران صاحب! اپنے ڈرامہ بازی والے بیانات سے آپ عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔