عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Last Updated On 24 January,2020 03:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے خاتمے کی قلعی کھول دی، دس سال بعد پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے، پنجاب میں ایک بھی میگاپروجیکٹس شروع نہ ہونے کے باوجود 300 فیصد کرپشن بڑھ گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں 16 ماہ کے دوران حکومت کی کوئی رٹ نظر نہیں آئی، عام آدمی کے لئے انصاف کی فراہمی ناممکن بات ہو گئی، رشوت دینے کے باوجود شہریوں کے جائز کام بھی نہیں ہو رہے، وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سرپرستی میں پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔
 

Advertisement