اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ آئی جی سندھ کی تقرری اور تبادلے سے متعلق طریقہ کار پر بھی غور کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ گندم کی درآمد سے متعلق ای سی سی فیصلے کی توثیق کرے گی۔ صدر مملکت اور وزیراعظم کی تنخواہوں اور مراعات ایکٹ 1975ء میں ترمیم پر بھی غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ بھارت سے کیمیکل پیریکسائلین ایک بار درآمد کرنے کی منظوری دے گی۔ ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کرنے اور وائس چیئرمین اوگرا کی تقرری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق وزارت ہاؤسنگ کے ایم او یو کی منظوری دے گی۔ بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کے قیام کا معاملے پر بھی غور ہوگا۔
وفاقی کابینہ کو ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ پی آئی اے بورڈ کے ڈائریکٹرز کی نامزدگی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ 8 اور 20 جنوری کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔