اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، پارلیمنٹ میں آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا۔ عمران خان نے ارکان کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق کابینہ کو وزارتوں اور ملحقہ اداروں کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پر بریفنگ دی جانا تھی، وفاقی کابینہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایئر سروسز معاہدے کی منظوری، سابقہ فاٹا اور گلگت بلتستان کے 4 فیصد کوٹہ کی علیحدگی رپورٹ بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ تھی۔