اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، مشرق وسطی میں موجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی، پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی بیانیہ سے آگاہ کیا، نئے سال میں حکومتی اہداف اور ترجیحات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، قیمتوں میں کنٹرول سے متعلق حکومتی اقدامات اور فیصلوں متعلق بات کی گئی۔