ریلوے آڈٹ رپورٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے: محمد زبیر

Last Updated On 28 January,2020 03:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محمد زبیر نے کہا ہے کہ ریلوے آڈٹ رپورٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، آڈٹ رپورٹ نے نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا نواز شریف اور ان کی ٹیم کیخلاف ہر الزام جھوٹ ثابت ہو رہا ہے، عمران صاحب جھوٹ پر قوم اور سعد رفیق سے معافی مانگیں، سعد رفیق کا کارنامہ دنیا کے سامنے سچائی بن کر آگیا، ثابت ہو گیا سعد رفیق پر سیاسی مقاصد کیلئے کیچڑ اچھالا گیا۔

محمد زبیر نے کہا ہر رپورٹ، ہر ادارہ نواز شریف کی دیانت پر مہر تصدیق ثبت کر رہا ہے، ریلوے ریونیو 18 سے 40 ارب ہونا سعد رفیق کی محنت کا ثبوت ہے، نواز شریف دور میں ریلوے آمدن 12.4 ارب ہونا قومی خدمت کا ثبوت ہے۔