سیالکوٹ: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر چودھری عبد الستار وریو انتقال کر گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی کے والد اور سابق وفاقی وزیر چودھری عبد الستار وریو انتقال کر گئے۔
سابق وفاقی وزیر عبدالستار وریو کی نماز جنازہ کل 1:00 بجے ان کے آبائی گاوں وریو میں ادا کی جائے گی۔