چین کے ووہان شہر میں 4 پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی تصدیق: ڈاکٹر ظفر مرزا

Last Updated On 29 January,2020 06:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین کے ووہان شہر میں 4 پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک مریض بھی کنفرم نہیں، سر درد، بخار، کھانسی، سانس کی تکالیف علامات ہیں، 100 میں سے 97 مریض بچ جاتے ہیں۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس میں چھاتی کا انفیکشن نمونیا کی صورت اختیار کرلیتا ہے، چین نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے ہیں، ان کے اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، چین سے کوئی بھی شخص بیرون ملک جانا چاہیے تو اسے 14 دن انڈر آبزرویشن رکھا جاتا ہے، چینی شہر وہان سے کوئی بھی باہر نہیں جاسکتا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا ڈبلیو ایچ او نے مخلتف اجلاسوں میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے کرونا وائرس سے متعلق مختلف تدابیر جاری کی، اگر کسی شخص پر کرونا وائرس کا شبہ ہے تو اسے انڈر آبزرویشن رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں: سیکرٹری صحت کیپٹن (ر) عثمان
  

Advertisement