اسلام آباد: (دنیا نیوز) کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، پاکستان داخل ہونیوالوں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کرانا لازم قرار دیدیا گیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق فارم میں رابطے کی تفصیلات اور سفر کی تاریخ شامل ہے، طیارے کا عملہ مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا، کرونا وائرس کے پیش نظر کارڈ میں معلومات کا اندراج لازمی ہے۔ ترجمان کے مطابق بصورت دیگر پاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بلوچستان میں سیندک اور دودرمنصوبوں پر کام کرنے والے چینی اور پاکستانی ملازمین کی سکینگ کا عمل شروع ہو گیا۔ کمپنی حکام کے مطابق ان دونوں منصوبوں پر تقریبا 480 چائنز اور 2 ہزار 9 سو پاکستانی کا م کر رہے ہیں، سیندک منصوبے پر 300 چینی، 18سو پاکستانی ملازمین ہیں۔
دوسرے منصوبے پر 180 چینی اور 11سو پاکستانی ملازمین کام کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ملازمین کی چین جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ چین اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں گئے ملازمین کی چھٹیوں میں 15 روز کی مزید توسیع کر دی گئی ہے۔