فرانسیسی کوہ پیما کو بچانے والے پاک آرمی کے پائلٹس کیلئے میڈل کا اعزاز

Last Updated On 05 February,2020 11:06 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے مایہ ناز پائلٹس کو فرانسیسی کمانڈر دیدیئر ملتیرے نے نیشنل ڈیفنس برونز میڈل سے نوازا، آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے 2018ء میں فرانسیسی سفارت خانے کی درخواست پر نانگا پربت میں پھنسی فرنچ کوہ پیما ایلزبتھ ریول کو کامیاب آپریشن میں ریسکیو کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میوزیم میں منعقدہ خصوصی ایوارڈ تقریب میں پاکستان آرمی کے پائلٹس کو برونز میڈل سے نوازا گیا۔ اس موقع پر لیفٹننٹ جنرل سحرشمشاد مرزا اور پاک آرمی ایوی ایشن کے سیئنر فوجی افسران بھی موجود تھے۔ فرانسیسی کمانڈر رئیر ایڈمرل دیدیئر ملتیرے نے فرانسیسی کوہ پیما کو نیشنل ڈیفنس برونز میڈل سے بہادر ہوابازوں کو نوازا۔

2018ء میں فرانسیسی کوہ پیما ایلزبتھ ریول ایک مہم کے دوران نانگا پربت میں سنگین صورتحال سے دوچار ہو گئی تھیں، فرانسیسی سفارتخانے کی درخواست پر پاک آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے خطرناک مشن کامیابی سے انجام دیتے ہوئے خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کیا تھا۔
 

Advertisement