گھروں میں کام کرنے والے کم عمر بچوں کا سروے کروانے کا فیصلہ

Last Updated On 11 February,2020 07:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے گھروں میں کام پر مامور کم عمر بچوں کے حوالے سے سروے کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بات سینیٹر اعظم سواتی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے زیر صدارت اجلاس میں بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں گھروں میں کام کرنے والے بچوں کا سروے کروانے جا رہے ہیں۔

اعظم سواتی نے ایوان کو بتایا کہ 1996ء میں بچوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا تھا، اس کے بعد اب سروے کروایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن کے لئے قانون سازی بھی کر رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے دیگر وزرا کی غیر حاضری بارے پوچھا اور کہا کہ صرف سینیٹر اعظم سواتی یہاں موجود ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے ایوان سے وزرا کی عدم موجودگی پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔