اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی طرف سے درج کرائی جانیوالی شکایت کے بعد جرمنی میں مقیم پاکستانی خاتون کو ساڑھے 29 سال بعد پاکستان کا ویزا مل گیا۔
خاتون کے بھائی شاہد حسین نے بتایا کہ ان کی بہن دنیا بھر میں جا سکتی تھی لیکن پاکستان نہیں آ سکتی تھی، ہم نے سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی جس کے بعد یہ مسئلہ حل ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اب ان کی بہن پاکستان آ رہی ہے جو جرمنی میں مقیم ہے اور وہ عرصہ دراز سے پاکستان آنے کی خواہش مند تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سرکاری حکام کے تعاون پر ان کا مشکور ہوں۔ میں اور میرا خاندان وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔