فرانس اور جرمنی کا پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری نرم کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 23 January,2020 04:40 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) فرانس اور جرمنی نے پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری (سفری ہدایات) نرم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فرانس اور جرمنی کے سفیروں نے کہا کہ پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے۔ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کے معیار پر پورا اترنے کے لیے مثبت پیشرفت کی ہے۔

دونوں سفروں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں دشمنی کے خاتمے کے لیے امریکا اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور امید ہے کہ امریکا یہ کردار ادا کرے گا۔
 

Advertisement