نیب چھاپے کے دوران ہارڈ ڈسک کے ذریعے خوفناک حقائق سامنے آئے: فردوس عاشق

Last Updated On 15 February,2020 07:11 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نیب ٹی ٹی شریف کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہا ہے۔ شہبازشریف ٹی ٹی شریف کے سرغنہ ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پرپناہ گاہ کے دورے کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران ہارڈ ڈسک کے ذریعے خوفناک حقائق سامنے آئے۔ کیسے ٹی ٹیز لگ کر بیرون ملک جاتی تھیں۔ سرور، ہارڈ ڈسک کے اندر حقائق بول رہے ہیں، ہارڈ ڈسک کی زبان سے زیادہ سخت زبان لیگی ترجمان بول رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے شہبازشریف واپس آئیں گے۔ نیب ٹی ٹی شریف کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہا ہے۔ شہبازشریف ٹی ٹی شریف کے سرغنہ ہیں۔ لیگی صدر رہبربن کرقوم کولوٹتے رہے۔ سابق حکومتوں کے قرضے،منی لانڈرنگ کیوجہ سے مہنگائی بڑھی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا ہے لوٹ کا مال واپس لائیں گے۔ سول سروس ایکٹ کے اندرجزا،سزا کا نظام لائیں گے، جوپرفارم اسے سپورٹ کیا جائے گا؂

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لاہورمیں ہیلتھ کارڈ کا اجرا ہوا، شریف میڈیکل بنانے والے وہاں علاج کرانا بھی مناسب نہیں سمجھتے۔ وزیراعظم پاکستان میں مسیحا کا کردارادا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نادان سیاسی دوست پناہ گاہوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔ مذاق اڑانے والوں کوغریب کے درد کا احساس نہیں، پارکوں میں سونے والوں کا سابق حکومتوں نے نہیں سوچا۔ ووٹ کوعزت دوکا نعرہ لگانے والے بیرون ملک فائیو سٹارہوٹل میں کھانا کھاتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا مطلب پاکستان کوفلاحی ریاست بنانا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ پریشان ہے، عام آدمی کی زندگی کوبہتربنانا اولین ترجیح ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہنازانصاری قتل پر سندھ میں آئی جی کی تبدیلی کے لیے حکمران آہ بکاہ کرنے والوں سے سوال پوچھا جائے، صوبائی حکومت اپنی ایم پی اے کوتحفظ نہیں دے سکی۔ سندھ کی بیٹی کوسرعام گولیاں ماری گئیں۔ پولیس مخصوص خاندانوں کی لونڈی بنی ہوئی ہے۔ پولیس کوذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنے کا اس سے بڑا ثبوت اورکیا چاہیے۔
 

Advertisement