لندن میں بیٹھے ایک مفرور شخص کا محل عوام کیلئے کھول دیا گیا: ڈاکٹر فردوس عاشق

Last Updated On 08 February,2020 08:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں کوئی کسی کی جیب پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا۔ وہ گھر جو عوام سے لوٹے گئے پیسوں سے بنے ہیں انہیں میں سے ایک مفرور شخص کا گھر کل مستحق لوگوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

 

ان خیالات کااظہار انہوں ہفتہ کو پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر میں پراپرٹی ایکسپو 2020 کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کنا تھا کہ نئے پاکستان میں عوام اور ہائوسنگ و تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ کاروباری برادری کا سرمایہ محفوظ ہے، حکومت کی منصوبوں کے اجرا سے تکمیل تک کے عمل پر گہری نظر ہے، وزیر اعظم عمران خان نے جو اصلاحات متعارف کرائی ہیں ان کے ذریعے عوام کو یقین دلایا گیا ہے کہ آپ کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، دھوکہ دہی، ہیرا پھیری اور نا انصافی کو روکنے ، قانونی پل باندھنے کے لئے ڈیجیٹل میکانزم متعارف کرایا گیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے بین اوران کی چیخ و پکار لوگوں نے سن لی ہے، یہ کسی ظل سبحانی اور شنشہاہ کا دور نہیں، جب قانون ان کے تابع ہوا کرتا تھا اور اب قانون ان کے گھر کی لونڈی نہیں رہا،لندن میں بیٹھا مفرور شخص قانون کا مذاق اڑا رہا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب اس کے بیرون ملک محلات تک بھی رسائی حاصل کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کے بغیر کوئی بھی ملک چل نہیں سکتا اور معاشی ترقی کے لئے ٹیکس آکسیجن کا کام کرتے ہیں، وزیراعظم نے جوہائوسنگ شعبہ میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں اس میں عوام کہ یقین دلایاگیا ہے کہ ہم آپ کی ایک ایک پائی کے امین ہیں۔ پسے ہوئے ضرورت مند طبقات اور سرمایہ کاروں کے ساتھ دھوکہ دہی، ناانصافی، ہیراپھیری کو روکنے اور اس کے آگے قانون کا پل باندھنے کیلئے میکانزم متعارف کرایا گیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے بغیر کوئی بھی ملک نہیں چل سکتا، معاشی ترقی کیلئے ٹیکس آکسیجن کا کام کرتا ہے۔ ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا صرف عوام کو ریلیف دینا ہے۔

 

Advertisement