اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی انتہا پسندی نہیں، اسلام کا ماننے والا دہشت گرد یا انتہا پسند نہیں ہو سکتا۔ ہمیں انسانیت پر درس دینے والوں کو سوچنا چاہیے وہ خود کیا کر رہے ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، مل جل کر اسے بحرانوں سے نکالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام سے قبل لڑکیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا، اسلامی نظریئے کے خلاف دنیا میں پروپیگنڈاچل رہا ہے، مغربی میڈیا نےاسلام کا درست تشخص پیش نہیں کیا۔ اسلام کا ماننے والا دہشت گرد یا انتہا پسند نہیں ہو سکتا۔