اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے۔ افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
افغان صدراشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 28, 2020
انہوں نے کہا کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے، آئین پاکستان سے منحرف عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کرنا پاکستان کا قانون ہے۔ کسی اور ملک کا دوسرے ملک میں قانون کی بالادستی کے خلاف بات کرنا سفارتی تقاضوں کے منافی ہے۔
پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے۔افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئےملکرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 28, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے اپنے لہو سے سے امن کے دیے روشن کیے ہیں۔ کسی شر پسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ شرپسندوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
پاکستان خود مختار ریاست ہے۔آئین پاکستان سے منحرف عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کرنا پاکستان کا قانون ہے۔ کسی اور ملک کا دوسرے ملک میں قانون کی بالادستی کے خلاف بات کرنا سفارتی تقاضوں کے منافی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 28, 2020
پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے اپنے لہو سے سے امن کے دیے روشن کیے ہیں۔کسی شر پسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔شرپسندوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 28, 2020