اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فیصلہ نہایت خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بیرونی دنیا میں امیج تبدیل ہو رہا ہے۔
برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں مثب تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔یہ فیصلہ نہایت خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بیرونی دنیا میں امیج تبدیل ہو رہا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 24, 2020
دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مثبت ٹریول ایڈوائزی سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان روابط مزید مضبوط ہونگے۔
برطانیہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں کی جانے والی تبدیلی کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے لکھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جسے اللہ تعالیٰ نے انتہائی خوبصورت فطری مناظر سے نواز رکھا ہے۔
Pakistan; Land of peace and progress with incredible natural beauty, warmth & hospitality. This change in travel advice is encouraging, the first major update to the UK’s travel advisory to Pakistan since 2015. This will further strengthen Pak-UK relations. Welcome to Pakistan! https://t.co/AE6FD5t8I1
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 24, 2020
مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پرتپاک مہمان نوازی پاکستانی سرزمین کا خاصہ ہے، مثبت ٹریول ایڈوائزی سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان روابط مزید مضبوط ہونگے۔
ٹویٹر پر ان کا کہنا تھا کہ 2015ء کے بعد برطانیہ ٹریول ایڈوائزی کے حوالے سے پہلی بڑی پیشرفت ہے ، سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھی رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان برطانوی شہریوں کے لئے سفری ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کا خیر مقدم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان، کیٹ مڈلٹن مشرقی لباس میں رنگ گئیں
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ برطانوی شہریوں کے پاکستان کےسفر سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے، پاکستانی حکومت اورعوام سفری ہدایات میں تبدیلی پر برطانوی حکومت کے مشکور ہیں۔
یاد رہے کہ برطانیہ کی حکومت نے پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورت حال کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو سفر کے لیے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں قائم برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانیہ نے آج سفری ہدایات تبدیل کردی ہے جو پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال کی بہتری کا عکس ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان برطانیہ کا پاکستان کے لیے سفری ہدایات کے تفصیلی جائزے کا نتیجہ ہے جو ملک میں سیکیورٹی صورت حال کا وسیع جائزے کی بنیاد پر کیا گیا۔ 2015 کے بعد یہ پہلی اہم پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان، کیٹ مڈلٹن مشرقی لباس میں رنگ گئیں
اعلامیے کے مطابق سکیورٹی کی بہتر صورتحال کے نتیجے میں جون 2019 میں برٹش ایئرویز نے پاکستان نے اپنی پرواز بحال کردی اور اکتوبر 2019ء میں ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج نے پاکستان کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہی مہمان شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
پاکستان کے مختلف سیاحتی مقامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تبدیلیوں سے برطانوی شہریوں کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات بشمول کیلاش اور بمبورت وادیوں تک بذریعہ سڑک جانے کی اجازت ہو گئی۔
پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ دسمبر2019 میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سفری ہدایات کا جائزہ ترجیحی بنیادوں پر لیا۔
UK travel advice change: pleased that nationals will be able to see more of what has to offer pic.twitter.com/BvNYE6erX1
— Christian Turner (@CTurnerFCO) January 24, 2020
ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کی گذشتہ پانچ برسوں کے دوران امن و امان کو بہتر کرنے کی ان تھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ اب برطانیہ کے شہری پاکستان میں خوبصورت سیاحتی مقامات سے زیادہ لطف اندوز ہوسکیں گے۔
واضح رہے کہ برٹش ایئرویز نے ستمبر 2008ء میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد پاکستان کے لیے اپنی پروازوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برٹش ایئر ویز کا پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
برٹش ایئرویز نے 2018 میں پاکستان کی سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر تسلیم کرتے ہوئے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ اس وقت کے برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز آئندہ جون سے کیا جائے گا۔
بعدازاں 3 جون 2019ء کو برٹش ایئرویز کی پرواز BA261، بوئنگ طیارے 787 میں 200 سے زائد مسافروں کو لے کر صبح 9 بج کر 15 منٹ پر اسلام آباد پہنچی تھی۔
پاکستان کے لیے پروازوں کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ شیڈول کے مطابق برٹش ایئر ویز کی ہفتہ وار 3 پروازیں اسلام آباد سے لندن اور لندن سے اسلام آباد چلائی جائیں گی۔
14 اکتوبر 2019 کو برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئے تھے اور پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ شمالی علاقہ جات اور لاہور کا بھی دورہ کیا تھا۔