اسلام آباد: (دنیا نیوز) سال نو پر چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، سی پیک دونوں ممالک کی لازوال دوستی کا ایک اور روشن مظہر ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں، اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، دوسرے مرحلے کے تحت خصوصی صنعتی زون قائم ہوں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا چین کی دوستی پاکستان کاعظیم اثاثہ ہے، چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا، چین نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک انداز میں پاکستانی موقف کی حمایت کی، چین اور پاکستان کی دوستی عوام میں محبت و بھائی چارے کی عظیم مثال ہے۔