وزیراعظم قبائلی عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم، حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 02 February,2020 03:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم قبائلی عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں، حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر انہیں بااختیار بنایا جائے گا۔

سیالکوٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ قیام امن کے دشمن اور شرپسند عناصر منہ کی کھائیں گے، آئین کو رد کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کے خلاف جعلی خبریں پھیلانا مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا شیوہ ہے، وہ اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے، لندن کی عدالت اب شہباز کا اصل چہرہ دیکھے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اگر شہباز شریف اتنے ہی سچے تھے تو انہیں 6 ماہ کا وقت نہیں لگنا چاہیئے تھا۔
 

Advertisement