اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، آپ سچے ہوتے تو عدالت جانے میں 6 ماہ کیوں لگاتے ؟۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اور حقیقت کیا ہے ؟ قوم کا سوال ہے کہ آپ سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے ؟ شہباز صاحب! میڈیا پر اثر انداز ہونا آپ کا وطیرہ رہا ہے، جھوٹی خبروں سے مخالفین کی بدنامی اور کردار کشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصہ ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آپ کے دور میں ایک اخبار کا دو صفحات تک سمٹ جانا قوم کو بھولا نہیں۔