اسلام آباد: (دنیا نیوز) ن لیگ کا ایک اور رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر آگیا، قومی احتساب بیورو نے میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں میاں جاوید لطیف کی والدہ، بیٹے اور 4 بھائیوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب میاں جاوید لطیف کے خلاف انکوائری کر رہا ہے، عدالت عالیہ کا حکم نیب بیورو کی انکوائری میں مداخلت ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ لاھور ہائیکورٹ کے 26 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
خیال رہے ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثا جات بنانے کا الزام ہے۔