جے وی اوپل کیس: نیب نے بلاول بھٹو کو 13 فروری کو طلب کرلیا

Last Updated On 10 February,2020 12:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے جے وی اوپل کیس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 13 فروری کو طلب کر لیا۔

 نیب پنڈی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی طلبی کا سمن جاری کیا جس میں زرداری گروپ کمپنی کا 2008 سے 2019 تک کا تمام ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے بلاول بھٹو زرداری سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فہرست بھی مانگ لی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر اپنی ذاتی کمپنی کے لئے 1.22 بلین روپے جعلی اکاونٹ سے نکلوانے کا الزام ہے، بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے موقف اپنایا جاتا رہا ہے اس وقت وہ کم عمر تھے، تاہم ان کے بیان کے برعکس آڈٹ رپورٹ میں ان کے دستخط موجود ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے آڈٹ رپورٹ اور بلاول کے دستخط شدہ دستاویزات حاصل کرلی ہیں، چیئرمین نیب نے انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی، بلاول بھٹو کو چوتھی مرتبہ طلب کیا گیا، وہ صرف ایک بار پیش ہوئے۔

 

Advertisement