لاہور: (روزنامہ دنیا) رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اللہ نہ کرے حکومت پانچ سال مکمل کرے ،ڈیڑھ سال جو ملک کا حال کیا گیا ہے
قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ لوگ جان چکے کہ عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے ۔ پارٹی رہنما عارف خاں کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو آج فعال سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ پیپلزپارٹی کا یہ المیہ ہے کہ جب بھی منزل قریب آئی، اسے دور کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول لاہور میں پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کبھی متحد نہیں ہوئیں ، ملک کو اپوزیشن لیڈر کی سخت ضرورت ہے ، شہباز شریف کو فوری واپس آنا چاہیے ۔