پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی، 23 بھارتی ماہی گیر گرفتار

Last Updated On 19 February,2020 05:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے 23 بھارتی ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق چار کشتیوں اور 23 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ کئی روز سے بھارتی ماہی گیروں کی جانب سے خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایم ایس اے کے بحری جہاز ان کی یہ کوشش ناکام بنائے ہوئے ہیں۔

پی ایم ایس اے کے بحری جہازوں کو اپنی سمندری حدود کی کڑی نگرانی کی ہدایات دی گئیں ہیں۔ پکڑے گئے بھارتی ماہیگیروں سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ ان کی درست شناخت اور پاکستان کی حدود میں ان کے داخلے کے ارادے کو جانچا جا سکے۔

ابتدائی تفتیش کے بعد ان ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔