اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان بار کونسل نے بیرسٹر فروغ نسیم کو وزیر قانون کے منصب سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ بار نے انور منصور خان کی سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی اور استعفی کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔
پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ انور منصور خان نے کہا متنازعہ بیان کا حکومت اور متعلقہ شخصیات کو علم تھا، عدلیہ کو بدنام کرنے کے ماسٹر مائنڈ فروغ نسیم ہیں، انہوں نے ہمیشہ غیر جہوری قوتوں کیلئے کام کیا، مزید تاخیر کئے بغیر فروغ نسیم کو وفاقی کابینہ سے فوری الگ کیا جائے، فروغ نسیم کے غیر جمہوری اقدمات کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔