کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں، انشاء اللہ نیا پاکستان بھی بنے گا اور نیا کراچی بھی ضرور بنے گا۔
کراچی کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مقامی حکومت کے نظام کی تبدیلی کا معاملہ پر وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں کراچی کو نیا کراچی بنائیں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی کی بہتری کے لئے ایک ایسا مقامی حکومت کا نظام لانا ہوگا جس میں کراچی کے عوام کو اپنے شہر کی بہتری کے لئے مساوی وسائل اور اختیارات ملیں، کراچی میں مقامی نظام کی تبدیلی کے لئے سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔