دورہ بھارت کے ساتھ صدر ٹرمپ کی پاکستان آنے کی خبریں درست نہیں، دفتر خارجہ

Last Updated On 24 February,2020 04:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان آنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ امریکا اور افغان طالبان میں امن معاہدے پر دستخطوں کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امید ہے امن معاہدے پر دستخط کے بعد افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ امن معاہدے کے بعد افغانستان میں امن واستحکام بحال ہوگا۔
 

Advertisement