اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ٹمبر مافیا نے بلین ٹری منصوبے پر وار کرتے ہوئے وزیراعظم آفس کے قریب سیکڑوں درخت کاٹ دیئے۔
وزیراعظم آفس سے چند کلومیٹر دور ہی حکومتی پالیسی کا دھڑن تختہ، ٹمبر مافیا نے سونامی بلین ٹری پروگرام کی جڑیں کاٹ دیں۔ راول ڈیم کالونی میں مافیا نے سی ڈی اے کی ملی بھگت سے سیکڑوں درخت دن دیہاڑے کاٹ دیئے۔ دنیا نیوز نے گاڑیوں پر لدے درختوں کی فوٹیج حاصل کرلی۔
سمال ڈیمز افسران نے بغیر منظوری درخت کاٹ کر بیچے، درختوں کی لکڑی راول ڈیم کالونی کے باہر منتقل کی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ راول ڈیم کالونی کے اندر ہماری پہنچ نہیں، لکڑی اگر راول ڈیم کالونی سے باہر منتقل ہوئی تو کارروائی ہو گی۔