اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ 11 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی، ایجنڈے کے مطابق احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے پر بریفنگ دی جائے گی۔ آڈٹ اور سائٹ بورڈ ارکان کے استعفوں، نئی تعیناتیوں اور نیشنل سیکورٹی ڈویژن کے رول آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔
انڈس واٹر کمشنر کی خالی پوسٹ پر تعیناتی کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔