سابق حکمرانوں نے پاکستان کو قرض کے دلدل میں پھنسایا:‌ وزیراعظم

Last Updated On 23 February,2020 03:49 pm

میانوالی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نمل یونیورسٹی میانوالی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو قرض کے دلدل میں پھنسایا، ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا سفر کبھی ختم نہیں ہو گا۔

نمل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن کے دوران طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ آج کے دن مبارکباد کے مستحق ہیں، ان کی محنت رنگ لائی اور بالآخر کامیاب ہوئے، انہوں نے والدین کو کہا کہ طلبا نے اچھی کارکردگی دکھائی اور آج کا دن سب کیلئے خوشی کا پیغام لایا ہے۔
.
عمران خان نے مزید کہا کہ میرے قبر میں سکون سے متعلق بیان کا مذاق بنایا گیا، ہماری حکومت پہلی ہے جو بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈال رہی ہے، بڑوں کو پکڑو تو چھوٹے خود ہی ڈر جاتے ہیں۔

اس سے قبل کندیاں میں شجرکاری مہم تقریب کے دوران وزیراعظم نے کہاتھا کہ کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارا مستقبل تباہ کر دے گی، عوام کو جنگلات کی اہمیت کا علم نہیں، درخت کاٹنے والوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے۔