اسلام آباد کے پولیس اہلکار 12 گھنٹے ڈیوٹی کے خلاف سراپا احتجاج

Last Updated On 23 February,2020 01:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے پولیس اہلکار 12 بارہ گھنٹے ڈیوٹی کے خلاف سراپا احتجاج ہو گئے، آئی جی کو براہ راست درخواست پر شنوائی نہ ہونے پر وزیراعظم کو شکایت لگا دی، دو ہفتہ گزر گئے مگر ابھی بھی ریلیف کے منتظر ہیں۔

بارہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی، وفاقی پولیس اہلکار ذہنی مریض بن گئے، افسران کے خلاف پھٹ پڑے۔ ریلیف کے لیے وزیراعظم پورٹل پر بھی شکایت، دوہفتہ بعد بھی آئی جی خاموش ہیں۔ سیکورٹی ڈویژن میں تعینات اہلکاروں نے 12 بارہ گھنٹے کی ڈیوٹی ختم نہ ہونے پر وزیراعظم کو شکایت لگا دی، شکایت میں کہا گیا ہے کہ بارہ گھنٹے کی ڈیوٹی سے وہ ذہنی مریض بن گئے ہیں، بچوں کے لیے وقت ہی نہیں بچتا، بارہا دراخوست کرچکے مگر کوئی سننے کو تیار نہیں، ڈیوٹی اوقات آٹھ گھنٹے کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے آٹھ فروری کو وزیراعظم پورٹل پر درج شکایت آئی جی اسلام آباد نے تاحال خاموشی اختیار کررکھی ہے اور ریلیف تو دور کی بات ابھی تک پورٹل پر بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔