راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات کرنے والے وفد کا تعلق بلجیم، چیک ریپبلک، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، پولینڈ، رومانیہ، سپین، سویڈن، ڈپٹی ہیڈ آف مشن فرانس اور ہنگری، آسٹریا، اور ڈنمارک سے تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے یورپی یونین کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران افغان مفاہمتی عمل اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو کے نفاذ کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔