وادی شوگران اور ناران میں ہیلی سکی کا انعقاد، غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت

Last Updated On 22 February,2020 05:41 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی شوگران اور ناران میں 16 سے 22 فروری تک ہیلی سکی کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آئی ایس پی آر اور افینیٹی کے مشترکہ تعاون سے ایونٹ کا انعقاد ہوا۔ ایونٹ کا مقصد ملکی سیاحت کا فروغ اور وطن کی خوبصورتی کا اجاگر کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں دنیا بھر سے 60 سے زائد غیر ملکی سکئیرز نے حصہ لیا۔ غیرملکی مہمانوں کی بہت بڑی تعداد بھی سکئینگ سے محظوظ ہونے کیلئے وادی پہنچی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکا، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، سپین، جرمنی، فرانس، آسٹریلیا اور اٹلی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
 

Advertisement