اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے یورپین کمیشن کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیدیا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپین کمیشن کی ‘’اپوزیشن سے سخت اور حکومت سے نرم رویے’’ کے حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
ترجمان نیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسی میڈیا رپورٹس بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں۔ میڈیا رپورٹس اور اخبارات میں اس حوالے سے نیب کا موقف معلوم نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کام کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ گیلپ سرورے کے مطابق 59 فیصد پاکستانی نیب پر اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔