اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے پیرپگارا نے ملاقات کی جس میں صوبہ سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیر صدرالدین شاہ بھی ملاقات میں شریک تھے، پیر پگارا نے صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے لئے گئے اقدامات کی تعریف کی، شرکاء نے کفالت پروگرام کے صوبہ سندھ میں دائرہ کار میں توسیع کی درخواست کی۔ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو سندھ کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔