پختونخوا میں حالیہ بارشیں: مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 8 افراد زخمی

Last Updated On 05 March,2020 02:19 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے، پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبہ میں حالیہ جاری بارشوں سے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے، مردان میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق جبکہ 2 خواتین اور 5 بچے زخمی ہوئے۔

سوات میں طوفانی بارش سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوئی، صوبے میں 3 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، حکام کے مطابق متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر 1700 پر دی جاسکتی ہے۔