کراچی: (دنیا نیوز) سال 2020 کا دوسرا سپر مون آج ہوگا، سپر مون کا آغاز شام 6 بجکر 33 منٹ پر ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا۔
آج کے سپر مون کو سپر وارم مون کہا جائے گا، چاند آج زیادہ قریب اور خوبصورت نظر آئے گا، بیضوی دائرے پر چاند زمین کے قریب آجائے گا، کراچی میں سپر مون کا آغاز شام 6 بجکر 33 منٹ پر ہوگا، سپر وارم مون پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا، چاند کی 14 تاریخ ہونے کے باعث چاند کی روشنی 99.7 فیصد زیادہ ہوگی۔