ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی

Last Updated On 12 March,2020 02:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی جھڑی لگ گئی، قلعہ سیف اللہ میں برفباری نے سردی کی شدت بڑھا دی۔

ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھاربارشں کا سلسلہ جاری ہے، جھنگ، قائد آباد، پیر محل، لیاقت آباد میں بادل خوب برسے، اسی طرح گوجرہ، بھکر، اوچ شریف، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اٹک میں بھی بارش ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کی جھڑی لگ گئی، نوشہرہ اور دیگر شہروں میں بھی بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں برفباری ہوئی، آسمان سے گرتی برف نے موسم خوبصورت بنا دیا، سردی کی شدت بھی بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔ شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
 

Advertisement