جمعرات سے ہفتے تک ملک کے وسطی وبالائی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

Last Updated On 03 March,2020 11:03 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات سے ہفتے تک ملک کے وسطی وبالائی علاقوں میں شدیدبارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

شدید بارشوں سے کے پی کے ،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان،راولپنڈی ،اسلام آباد میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کاشدید خطرہ ہے ۔ راولپنڈی اور لاہور میں بارش کے باعث جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو پی ایس ایل کے ہونیوالے میچ منسوخ ہوسکتے ہیں ۔ پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ جن شہروں میں سیلاب کاخطرہ ہے ان میں اسلام آباد ،راولپنڈی ، لاہور، پشاور،ایبٹ آباد ،مردان،صوابی ،کوہاٹ ،اٹک ،چکوال، سرگودھا،فیصل آباد ودیگر شامل ہیں  

Advertisement