چمن: بارش کے باعث چھت گر گئی، 6 افراد جاں بحق

Last Updated On 11 January,2020 05:06 pm

چمن: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے کلی لقمان میں بارش کے باعث چھت گر گئی جس سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے کلی لقمان میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گھر گئی، چھت گرنے کے باعث چھ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 4 خواتین اور مرد شامل ہے۔
 

Advertisement