محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق تازہ ترین پیشگوئی

Last Updated On 09 February,2020 12:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سورج کرنیں بکھیرنے لگا اور شہر کا مطلع بالکل صاف ہوگیا ۔سورج جگمگانے سے بڑھتی سردی میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ٹھنڈی میٹھی دھوپ سے ہر منظر دلکش نظر آنے لاگ ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران شمال مغربی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا (چترال ، دیر ، سوات ، کالام ، ملاکنڈ ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، شانگلہ ، پاراچنار،ٹانک، وانا) ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے.ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
 

Advertisement