لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے گجرات سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر چودھری تنویر احمد گوندل ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے ہیں۔
چودھری تنویر گوندل نے دو بار چودھری وجاہت حسین کے مقابلے میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔ ان کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر چودھری بشیر گوندل بھی مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے ق لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جوڑ توڑ میں مزید سرپرائز دیں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے اس موقع پر دعوٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے اور بھی سیاسی لیڈر رابطے میں ہیں۔ بلدیاتی انتخاب میں نئے ساتھیوں کو اہم عہدوں ہر لائیں گے۔
دوسری جانب چودھری پرویز الہیٰ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اجتماعی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ علمائے کرام کرونا کی عالمی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کریں۔